• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروموشن میں تاخیر، ملازمین کا احتجاج کا اعلان

پشاور (لیڈی رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف صنعت اور کامرس کے ملازمین نے کہا ہے کہ وہ دو سال سے پروموشن کیلئے در بد رہو ر ہے ہیں2017 میں مرتب شدہ سروس رولز کے باوجود محکمہ اپنے ملازمین کی پرومشن میں تاخیر کے بہانے دھونڈ رہا ہے انہوں نے کہا کہ مزید تاخیر کی صورت میں احتجاج کی حکمت عملی ترتیب دے دی جائے گی سیکرٹری صنعت اور کامرس خیبر پختونخوا ملازمین کے جائز مطالبات سے آگاہ ہونے کے باوجود ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جبکہ 70 سے زائد ملازمین ترقیوں کے انتظار میں ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں نوٹس لے اور مسئلہ حل کیا جائے ورنہ احتجاج میں شدت لائینگے۔
تازہ ترین