• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتو زبان کےمختلف لہجے، تین روزہ قومی کانفرنس ختم ،مقالے پیش کئےگئے

پشاور(خصوصی نامہ نگار) پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی اور ہایئر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے ’’پشتو زبان کے مختلف لہجے‘‘ کے موضوع دوسری تین روزہ قومی کانفرنس باڑہ گلی سمر کیمپ میں ختم ہوگئی جس میں بلوچستان یونیورسٹی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، باچا خان یونیورسٹی چارسدہ اور پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ اور سکالرز شرکت کی اور مختلف لہجوں کے بارے مقالے پیش کئے۔ اختتامی تقریب کے موقع پر کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام مہمان خصوصی تھے، ڈائریکٹر پشتو اکیڈمی پروفیسر ڈاکٹر نصر اللہ جان وزیر اور ڈاکٹر ظفر اللہ بخشالی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کمشنر ہزارہ نے کانفرنس کو پشتو زبان وادیب کی ترویج کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پشتو صدیوں سال پرانی زبان ہے خیبر پختونخوا میں بولی جانے والی زبانیں ہماری اپنی زبانیں ہیں ۔سکالرز نے لہجوں بارے15 مقالات پیش کئے۔
تازہ ترین