• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی زیدی کی چیئرمین این ڈی ایم اے سے مدد کی اپیل

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے) سے کراچی کو تباہی سے بچانے کےلئے وسائل فراہم کرنے کی اپیل کردی ۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کا ایسا حال بے تحاشہ کرپشن اور نااہلی کا نتیجہ ہے ،ہم نے 5دنوں میں جو نالے صاف کرائے ،ان میں سیلابی صورتحال نہیں۔

انہوں نے کہاکہ کراچی کا انفرا اسٹرکچر چند دہائیوں میں تباہ ہوچکا ہے،ناقص منصوبہ بندی،پھیلائو اور تعمیرات نے شہر کا یہ حال کردیا ہے۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ کراچی خطے میں بہترین معاشی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے، بارش نے ایک بار پھر تباہی پھیلادی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کراچی سے زیادہ بارش ہوئی لیکن وہاں شہر قائد جیسی تباہی نہیں دیکھی ۔

تازہ ترین