• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہریانہ کے وزیراعلیٰ کا کشمیری لڑکیوں سے متعلق شرمناک بیان

بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹڑ نے کشمیریوں لڑکیوں سے متعلق شرمناک بات کہہ دی۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریانہ کے وزیراعلیٰ نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمارے وزیر اکثرکہتے ہیں کہ وہ بہار سے بہو لائیں گے، ان دنوں لوگ کہہ رہے ہیں کہ کشمیر کا راستہ صاف ہوگیا ہے، اب ہم وہاں سے بہو لائیں گے۔

منوہر لال کھٹڑ کا یہ بیان بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی جانب سے آئین کی شق 370 اور 35 اے میں تبدیلی کے بعد سامنے آیا ہے۔

اپوزیشن جماعت کانگریس کےسابق صدر راہول گاندھی نے ہریانہ کے وزیراعلیٰ کے بیان کی سخت مذمت کی۔

انہوں نے کہاکہ  منوہر لال کھٹڑ کا بیان آر ایس ایس کی تربیت کا عکاس ہے، خواتین،مردوں کا اثاثہ نہیں۔

تازہ ترین