• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لانڈھی میں گھر سے 4 بھائیوں کی لاشیں برآمد


کراچی کے علاقے لانڈھی میں بابر کانٹا کے قریب واقع ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق یہ چاروں افراد آپس میں بھائی ہیں، بظاہر لگتا ہے کہ ان چاروں کی موت جنریٹر کے دھویں سے دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ پشین سے تعلق رکھنے والے ان چاروں بھائیوں کی گھر سے جب لاشیں ملیں، تو ان کے منہ سے جھاگ نکل رہے تھے۔

اہل محلہ نے پولیس کو بتایا کہ جب انہوں نے کمرے کا دروازہ کھولا تو کمرے میں دھواں بھرا ہوا تھا، متوفی رات کو جنریٹر چلا کر سوئے تھے، بظاہر لگتا ہے کہ موت جنریٹر کا دھواں کمرے میں بھرنے سے ہوئی۔

مرنے والے بھائیوں کی شناخت انور، عثمان، عمر اور حمزہ کے نام سے ہوئی ہے، جو پشین سے محنت مزدوری کے لیے کراچی آئے تھے۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ کمرے سے ملنے والے کھانے کو فارنزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

تازہ ترین