• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں: تیز میوزک بجانے پر پڑوسی کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق


خیبر پختون خوا کے جنوبی ضلع بنوں میں تیز آواز سے میوزک بجانے پر پڑوسی نے دوسرے پڑوسی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقے میرا خیل میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں تیز آواز سے میوزک بج رہا تھا، جس پر پڑوسی نے منع کیا۔

میوزک بند نہ کرنے پر مذکورہ پڑوسی نے دوسرے پڑوسی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں باپ، بیٹے، بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔

زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے جبکہ چاروں مقتولوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ملزم کو تلاش کرنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

تازہ ترین