• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستعفی ہونے کی تجویز دینے والوں کے منہ کل بند تھے،وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بارشوں کے دوران بہتر کام کرنے پر تمام افسران اور اداروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انہیں مستعفی ہونے کی تجویز دینےوالوں کے کل منہ بند تھے ۔

مراد علی شاہ کے دورے اور ہدایات کے بعد کراچی میں واقع مدراس سوسائٹی اسکیم 33 سے پانی نکالا گیا، واٹر بورڈ کی پوری ٹیم نے رات ایک بجے تک کام کرنے کے بعد علاقوں کو صاف کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں پی ٹی آئی نےالزام تراشی کے سوا کوئی کام نہیں کیا، پی ٹی آئی کو سب کو برا بھلا کہنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں بارش رکنے کے 6 سے 7 گھنٹے بعد شاہراہوں سے پانی نکالا گیا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سعید غنی اور سندھ کے وزیر بلدیات کے ہمراہ مدراس سوسائٹی کے دورے کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے کام کرنے پر واٹر بورڈ کی ٹیم کو بھی سراہا ۔

تازہ ترین