• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دی اکانومسٹ کا تبصرہ

برطانوی اخبار دی اکانومسٹ نے کشمیر کی خودمختاری سے جڑی بھارتی آئین کی 2 شقوں میں تبدیلی پر تبصرہ کیا ہے۔

برطانوی اخبار نے کہا کہ کشمیر کی خودمختاری کو آئینی ترمیم کے ذریعے بدلنے پر مودی سرکار کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

دی اکانومسٹ کے مطابق آرٹیکل 370 اور 35 اے میں تبدیلی سے بھارت جو چاہتا ہے، نتائج اس کے برعکس ہوں گے۔

دوسری طرف وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط اور کشمیریوں کی نسل کشی کو نازی نظریات سے متاثر ہونے کے بیان کو عالمی میڈیا نے نمایاں کوریج دی ہے۔

برطانوی، امریکی، چینی، روسی اور فرانسیسی میڈیا نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کو اپنے اخبارات اور ویب سائٹس پر نمایاں طور پر جگہ دی ہے۔

تازہ ترین