• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کردیا۔


ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی آڑ میں بھی اپوزیشن ابو بچاؤ تحریک چلارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خاندان کی کرپشن چھپانے کے لیے بلاول کی کشمیر کے معاملے پر سیاست شرمناک ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم امت مسلمہ کے قائدین سے رابطہ کرکے مسئلہ کشمیر اجاگر کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے کشمیر کے ایشو پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ افسوسناک ہے۔

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری مسئلہ کشمیر ہم پر چھوڑ دیں، ہمارا وزیراعظم ہر فورم پر مسئلہ کشمیر اٹھاسکتا ہے۔

تازہ ترین