• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کشمیرى بهائیوں کے ساتھ کهڑى ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر یوم آزادی سادگی کے ساتھ منارہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر جو بے پناہ مظالم ڈھائے جارہے ہیں، وہ ان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پىپلزپارٹی بهارتى آمریت کے خلاف کشمیرى بهائیوں کے ساتھ کهڑى ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مودى حکومت کی شرمناک حرکتیں کشمىرىوں کے آزادى کے سفر کو روک نہیں سکتیں، جو قوم بهارت کے 70 سالہ جبر سے نہیں ٹوٹى اسے معمولى ترمیم سے دبایا نہىں جا سکتا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پىپلز پارٹی اپنی قیادت کی سربراہی میں بهارتى آمریت کے خلاف کشمیرى بهائیوں کے ساتھ کهڑى ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ یوم آزادی کے موقع پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کراچی میں ریلی نکال رہی ہے، جس کی قیادت میں خود کروں گا۔

انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کی کہ وہ اس ریلی میں ہمارے ساتھ شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

تازہ ترین