• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں جمعرات سے ہفتے تک پھر بارش کا امکان

کراچی میں جمعرات سے ہفتے تک مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔


اس حوالے سے ماہرین موسیمات نے بتایا ہے کہ خلیج بنگال میں ایک اور لو پریشر ایریا ڈیولپ ہوا ہے اور امکان ہے کہ یہ تیزی کے ساتھ مغرب کے سمت میں بھارتی ریاست راجستھان کی طرف بڑھے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لو پریشر مون سون بارشوں کا سبب بنے گا اور گرج چمک کے ساتھ تیز یا پھر معتدل بارش کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ  کراچی کے مختلف علاقوں میں 15 اگست کو سہ پہر سے لیکر شام تک معتدل اور تیز بارشوں کا امکان ہے۔

بارشوں کا یہ نیا سلسلہ 17 اگست تک جاری رہے گا اور اس سے کراچی کے شمالی اور مشرقی حصوں میں وقفے وقفے سے بارشیں ہوسکتی ہیں۔

تازہ ترین