آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ24؍ ربیع الاوّل 1441ھ 22؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز


پاکستان نے جعلساز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایک اور جعلسازی کو بے نقاب کردیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نریندر مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور حکومت کے ظلم و جبر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کےلئے جعلی اقدام تیز کردیے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج جعلی اقدام کو میڈیا کے سامنے کنٹرول لائن کے پار کی کارروائی ظاہر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، اس حوالے بھارتی فوج نے اپنے زیر اثر علاقے میں تیاری تیز کردی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج پاکستانی فوج کے ساتھ ایک جعلی جھڑپ اور پھر جوابی کارروائی کا ڈرامہ رچائے گی، اس حوالے سے تیاری مکمل کی جارہی ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے جعلی جھڑپ کے لیے پوسٹیں تیار کر لی ہیں اور وہاں پاکستانی جھنڈے بھی لگا دیے ہیں۔

یادر رہے کہ وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں پہلے ہی اس طرح کے خدشے کا اظہار کرچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید