• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم سی سی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے دورہ پاکستان کی حمایت کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لندن میں ایم سی سی ورلڈ کمیٹی کے اجلاس میں ایم سی سی کرکٹ ٹیم فوری طور پر پاکستان بھیجنے کا فیصلہ نہ ہوسکا تاہم ایم سی سی کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے دوبارہ پاکستان جانے پر اپنی حمایت کا اظہار کردیا ہے۔ پی سی بی ایم ایم سی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے کوشاں تھا۔ایم سی سی کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی اجلاس کی صدارت سابق انگلش کپتان مائیک گیٹنگ نے کی، اجلاس میں دیگر امور کے ساتھ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی بات کی گئی۔ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے موجودہ سیکیورٹی و سیاسی حالات سے ارکان کو آگاہ کیا۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیم بھیجنے سے قبل سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے ۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئی سی سی چیئرمین سے اولمپکس 2028 میں کرکٹ شامل کرنے کی بات کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمار سنگاکارا کے ایم سی سی صدر بننے کے بعد پاکستان پر امید ہے کہ ایم سی سی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

تازہ ترین