• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے مسلسل خراب کارکردگی کے بعد محمد حفیظ کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے سے گریز کیا ہے۔ ایسے میں ٹیسٹ آل رائونڈر نے انگلش کائونٹی کا رخ کرلیا ہے۔ وہ وہ جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہم ڈیویلیئرز کی جگہ ٹی 20 بلاسٹ میں مڈل سیکس کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔ کائونٹی کا اگلا میچ بدھ کو ہوگا ۔ حفیظ کائونٹی کو باقی دو گروپ میچوں کیلئے دستیاب ہوں گے اگر ٹیم نے اگلے مرحلےکے لئے کوالی فائی کرلیا تو ان میچوں میں بھی شریک ہوں گے ۔

تازہ ترین