آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ19؍ ذوالحجہ 1440ھ 21؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا جنگ بندی کے بغیر بھی افغانستان سے نکلنے پر آمادہ،طالبان سے بغیر معاہدہ مذاکرات ملتوی

کابل(نیوز ایجنسی)امریکا جنگ بندی کے بغیر بھی افغانستان سے نکلنے پر آمادہ ہوگیا ہےاورطالبان سے معاہدے کے بغیر معاہدہ مذاکرات ملتوی ہوگئے ہیں دوسری طرف عیدکے موقع پر افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ عید کے موقع پر ہیبت اللہ اخوندزادہ کے حکم پر 76افغان فوجی قیدیوں کو رہاکردیا ہےجبکہ افغان حکومت نے دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔طالبان کے مطابق آزاد کئے گئے قیدیوں میں سے 18 صوبہ اروزگان، 35 قندوز، 15 خوست جبکہ 8 سرِ پل صوبے کی طالبان جیلوں میں قید تھے۔تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے 76 قیدیوں کو رہا کرنے کاحکم دیا ہے جو افغانستان کے صوبوں اروزگان، قندوز، خوست اور سرِ پل میں افغان طالبان کی قید میں تھے۔افغان طالبان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے علاوہ بھی بہت سے دوسرے قیدیوں کو جلد آزاد کیا جائے گا جو افغانستان کے دوسروں صوبوں کی طالبان جیلوں میں موجود ہیں۔بیان کے مطابق آزاد کیے گئے قیدیوں میں سے 18 صوبہ اروزگان

سے، 35 قندوز سے، 15 خوست سے جبکہ 8 قیدی سرِ پل صوبے کی طالبان جیلوں میں قید تھے۔واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت پرکیا گیا ہے جب امریکا اور طالبان میں امن معاہدہ ہونے کی امید ہے تاہم افغان طالبان اور امریکی حکام میں جلد ہی مذاکرات کا اگلا دور شروع ہونے کی توقع ہے۔

اہم خبریں سے مزید