• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج یوم آزادی، قوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے یک زبان، وزیراعظم مظفرآباد کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(نمائندگان جنگ) ملک بھر میںآج یوم آزادی، شایان شان،ملی جوش وجذبےکیساتھ منایاجائیگا، خصوصی تقریبات کا اہتمام، جشن آزادی کےکیک کاٹے جائینگے، قوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یک زبان ہے، وزیراعظم مظفرآباد کا دورہ کرینگے،اس موقع پر وہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب بھی کرینگے، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں،رواں سال یوم آزادی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کےساتھ منایا جائیگا، ملک بھر کےتمام اضلاع، تحصیلوں، شہروں قصبوں اور دیہاتوں، تمام صوبائی دارالحکومتوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان کا73 واں یوم آزادی منانے کیلئے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائےگااور ملک بھرسمیت بیرون ملک مقیم پاکستان اور کشمیری برادری اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کریں گے،حکومت نے بھی اہم عمارتوں اوریادگاروں کوبرقی قمقموں سے روشن کرنے کے انتظامات کئےہیں،تمام اہم عمارتوں پرقومی پرچم بھی لہرایا جائےگا۔

تازہ ترین