• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کی خودمختاری ختم کرنے پر مودی سرکار کو منہ کی کھانا پڑیگی،برطانوی جریدہ

کراچی (نیوزڈیسک )برطانوی اخبار دی اکانومسٹ نے کشمیر کی خودمختاری سے جڑی بھارتی آئین کی 2شقوں میں تبدیلی پر تبصرہ کیا ہے۔ برطانوی اخبار نے کہا کہ کشمیر کی خودمختاری کو آئینی ترمیم کے ذریعے بدلنے پر مودی سرکار کو منہ کی کھانا پڑے گی۔دی اکانومسٹ کے مطابق آرٹیکل 370 اور 35 اے میں تبدیلی سے بھارت جو چاہتا ہے، نتائج اس کے برعکس ہوں گے۔دوسری طرف پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط اور کشمیریوں کی نسل کشی کو نازی نظریات سے متاثر ہونے کے بیان کو عالمی میڈیا نے نمایاں کوریج دی ہے۔برطانوی، امریکی، چینی، روسی اور فرانسیسی میڈیا نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کو اپنے اخبارات اور ویب سائٹس پر نمایاں طور پر جگہ دی ہے۔

تازہ ترین