• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیرکو کرپشن کی نذر نہیں ہونے دیں گے، فردوس عاشق

اسلام آباد(ایجنسیاں) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کرپشن کی نذرنہیں ہونے دیں گے‘کشمیر ہمارا مشترکہ قومی معاملہ ہے، بلاول اسے سیاست کی بھیٹ نہ چڑھائیںجبکہ ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹرشہباز گل نے کہا ہےبلاول بھٹومسئلہ کشمیر کی آڑ میں بھی اپوزیشن کرپشن بچاؤ اور ابو بچاؤ تحریک چلانے میں مصروف ہے،سیاسی جماعتوں کی جانب سے کشمیر کے ایشو پر غیرسنجیدگی کامظاہرہ افسوسناک ہے ، بلاول کوعلم ہوناچاہیےاصل سلیکٹڈ ان کےنانا تھے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے بلاول بھٹوزرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔سیالکوٹ میں عید ملن پارٹی کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو اور سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے پیغام میںڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیریوں کو ہمارے قومی بیانیہ کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو مسئلہ کشمیر پر ٹامک ٹوئیاں مارنے سے پرہیز کریں‘ قوم نہیں چاہتی کہ ہم بدعنوان عناصر سے کسی قسم کا سمجھوتہ کریں، معاشی محاذ پر ڈکیتیاں، چوریاں ہوئیں، این آر او ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہمارا مشترکہ قومی معاملہ ہے، بلاول اسے سیاست کی بھیٹ نہ چڑھائیں‘بلاول بھٹو زرداری کشمیر پر قومی یکجہتی کو ابو اور پھپھو بچاؤ مہم کا حصہ نہ بنائیں‘ بلاول 14 اگست کے دن اپنے والد اور پھپھو کی کرپشن سے لاتعلقی کا اعلان کرکے قائداعظم کے سپاہی اور پاکستان کے ہیرو بن جائیں اور کرپشن میں غرق سندھ سے نجات دلا کر پاکستان کے معاشی حب کراچی کو ایک مرتبہ پھراپنا کھویا ہوا مقام دلائیں‘بلاول بھٹو جان لیں کہ سندھ میں ان کی کرپشن کی داستانیں زبان زدعام ہیں، پی پی پی کی صوبائی حکومت سندھ کی فکرکرے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فریال تالپور کے اکاؤنٹ کا سورس کیا ہے، کون فائدہ اٹھاتا رہا۔

تازہ ترین