• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر،پاکستان نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے خط لکھ دیا

سرینگر (جنگ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے حالیہ اقدامات کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بلانے کے لیے خط لکھ دیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چین سمجھتا ہے بھارت کا حالیہ اقدام غیر آئینی، یکطرفہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ آج میں نے صدر سلامتی کونسل کو خط ارسال کر دیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہےکہ سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس طلب کیا جائے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے خط سلامتی کونسل کی صدر کو بھجوایا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر بھارت سمجھتا ہے کہ طاقت سےکشمیریوں کی تحریک کو کچل دے گا تو یہ اُس کی خام خیالی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 7 لاکھ فوج انہیں زیر نہ کر سکے تو ایک لاکھ اسی ہزار کی نئی کمک بھی ناکام ٹھہرے گی۔ان کا کہنا ہے بھارتی وزیر خارجہ کہہ رہے ہیں یہ اقدام کشمیریوں کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھایا ہے، اگر یہ اقدام کشمیریوں کی فلاح کے لیے ہیں تو پھر 9 دنوں سے وہاں کرفیو کیوں ہے؟وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ہندوستان سمجھتا ہے کہ وہ جارحیت کرے گا اور پاکستان خاموش رہےگا تو یہ اس کی غلط فہمی ہے، ہم اپنے دفاع میں ہر حد تک جا سکتے ہیں، 27فروری کو اس کا عملی مظاہرہ ہو چکا ہے۔
تازہ ترین