• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر قائد میں 16 اگست سے پھر بارش کا آغاز ہوگا، محکمہ موسمیات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ایک بار پھر بارش کی پیشگوئی کی ہے، شہر میں 16 اگست سے ایک بار پھر بارش کا آغاز ہوگا، بھارت سے بارش برسانے والا نظام 15 اگست کو سندھ کا رخ کرے گا، جس سے 15اور 16اگست کو کراچی اور حیدرآباد میں بارش ہوگی، محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دبائو کا نظام بھارت میں موجود ہے جو تھر کے راستے سندھ میں داخل ہوگا جس سے تھر، عمر کوٹ بدین میر پورخاص اور ٹھٹھہ میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی جبکہ کراچی اور حیدر آباد میں درمیانی بارشوں کا امکان ہے۔اتوار تک گزشتہ تین دنوں میں 200ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
تازہ ترین