• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ سے اموات،کے الیکٹرک کے مالک و دیگر کیخلاف مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں بارشوں کے دوران بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے3افراد کے ورثا نے درخشاں تھانے میں کے الیکٹرک کے مالک عارف نقوی،سی او مونس عبداللہ علوی، چیئرمین اکرام سہگل اور دیگر کے خلاف مئیر کراچی وسیم اختر کی موجودگی میں مقدمہ نمبر 500/19درج کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ کے الیکٹرک کے مذکورہ اعلی افسران کیخلاف یہ پہلی ایف آئی آر ہے جس کو درج کرانے کیلئے مئیر کراچی کو 6 گھنٹے درخشاں تھانے میں گزارناپڑے۔ انھوں نے بچوں کی ہلاکت کی ایف آئی آر درج کرانے میں ورثاء کی مدد کی، پولیس نے ورثاء کو گھر سے بلا کرمقدمہ درج کیا۔ بعد ازاں مئیر کراچی نے درخشاں تھانے کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہونے والوں کی موت پر سیاست نہیں شہریوں کو انصاف دلانا مقصد ہے، میں ورثاء کے ساتھ کھڑا ہوں،کراچی کے شہری کے الیکٹرک کی غفلت سے کرنٹ لگنے سےجانوں سے جارہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انھوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی غفلت سےجاںبحق ہونے والے 33 افراد میں سے 16 بچے ماں باپ کے اکلوتے تھے ،جبکہ جاںبحق ہونے والے باقی افراد کے مقدمات بھی درج کرائیں جائینگے،ان مقدمات کی روشنی میں سپریم کورٹ میںکیس دائر کیا جائیگا ، کراچی کے شہریوں کو یتیم نہیں چھوڑا جا سکتا۔
تازہ ترین