• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمی کراچی کے ترجمان نےکہا ہے کہ کے الیکڑک کی انتظامیہ بھاگنے کے راستے تلاش نہ کرے‘ شہریوں کو جواب دے ‘کے الیکٹرک نے اس شہر کے ساتھ جو کیا ہے کوئی دشمن بھی نہ کرے گا‘ ترجمان نے ایک بیان میںکے الیکٹرک کی جانب سے کے ایم سی پر لگائے گئے الزامات کو کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف قرار دیاہےاور کہا ہے کہ تمام شہری جانتے ہیںگلیوں اور محلوں سے پانی نکالنا بلدیہ عظمی کراچی کا نہیں ڈی ایم سی کی ذمہ داری ہے‘سیوریج کا نظام چوک ہے اس کی درستگی کی ذمہ داری واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ہے‘ڈی ایچ اے میں تین افراد کے الیکٹرک کے پول سے چپک کر ہلاک ہوئے۔وہاں پانی کی نکاسی کی ذمہ دار کے ایم سی نہیں شہر کے تمام بڑے نالے کے ایم سی نے صاف کروادئیے تھے ۔‘کے الیکٹرک کو شہر کے بچوں کے قتل کا حساب دینا ہوگا‘ کے الیکڑک کی انتظامیہ کی خلاف مزید ایف آئی آرز درج کروائی جائیں گی۔
تازہ ترین