• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(نمائندہ جنگ) شہر میں اے ٹی ایم ڈیوائس سے پیسے چوری ہونے کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔پی ٹی آئی کے آفیشل سنگر انضمام الحق قریشی کے اکائونٹ سے ہیکرز نے 2لاکھ 45ہزار روپے نکال لیے۔انضمام الحق نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ گلشن راوی میں ایک نجی بنک کی اے ٹی ایم مشین پر گیا اور مشین سے ایک ہزار روپے نکالے، کچھ دیر بعد میرے اکائونٹ سے مختلف ٹرانزیکشنز کے ذریعے 2 لاکھ 45 ہزار روپے نکال لیے گئے۔انضمام کا کہنا تھا کہ اس نے تھانہ میں اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دی ہے۔
تازہ ترین