• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، سیلز گرل پر تشدد کرنیوالی خاتون گرفتار ن لیگ حکومت نہیں جہاں بااثر خواتین بیکری والے کو جوتے ماریں، شہباز گل

لاہور(جنگ نیوز)لاہور فیکٹری ایریا کے علاقے میں نجی شاپنگ مال میں خاتون نے شوہر کے ساتھ مل کر سیلزگرل کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ اپنے شوہر ا اور ایک لڑکی کے ساتھ نجی مال میں آئی اور ایک شاپ پر جا کرسیلز گرل اینا لیز کو لپ اسٹک دکھانے کا کہا، اسی اثنا میں سیلز گرل اور خاتون کے درمیان تکرار ہوگئی ، خاتون نے سیلز گرل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، سیلز گرل کو دھکے دئیے اور سر کے بال پکڑ کر زمین پر دے مار اور بالوں سے پکڑ کر گھیسٹا تشدد کیا۔دوسری طرف پنجاب حکومت کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ حکومت نہیں جہاں بااثر خواتین بیکری والے کو جوتے ماریں۔
تازہ ترین