• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرینوں کی تاخیر سے آمدورفت جاری جناح ٹرین ایک دن کیلئے منسوخ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ملک کے مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینوں کی گھنٹوں تاخیر سے آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہےجبکہ جناح ٹرین کو ایک دن کے لئے منسوخ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے ۔عیدکے پہلے اور دوسرے روز مختلف شہروں سے لاہور آنے والی مسافر ٹرینیں 8سے 10گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں جن میں کراچی سے آنے والی قراقرم ،شاہ حسین ،تیز گام ،خیبر میل ، پاک بزنس ، جناح ،شالیمار ٹرین اور دیگر ٹرینیں شامل تھیں جو اپنے مقررہ شیڈول ٹائم سے 2سے 10گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں ٹرینوں کی تاخیر کی وجہ سے جن لوگوں عیدکی رات اپنی اپنی منزلوں پر پہنچنا تھا اور عید کے روز پہنچ سکےاور جنہوں نے عید کے روز پہنچنا تھا انہوں نے بھی عید کے پرمسرت لمحات ٹرین میں ہی پہنچنے کو انتظار میں گزا دیئے اسی طرح لاہور سے کراچی اور دیگر شہروں کو جانے والی مسافر ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافر گھنٹوں سٹیشنوں پر انتظار کی سولی پر لٹکے رہے اور ریلوے انتظامیہ کی کارکردگی کا شکو ہ کرتے دیکھائی دیئے ۔لاہور سےکراچی جا نے والی جناح منگل کے روز کینسل کردی گئی ہے. تاہم جناح کے مسافروں کو گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا گیا.گرین لائن اپنے مقررہ وقت رات 8 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوئی علاوہ ازیں لاہور سےکراچی براستہ فیصل آباد جا نے والی قراقرم منگل کو سہ پہر 4 بجے کی بجائے اگلے دن علی الصبح 4 بجے لاہور سے روانہ ہوگی. تاہم قراقرم کے مسافروں کو کراچی اور شاہ حسین کو ایڈجسٹ کیا گیا کراچی مقررہ وقت شام 5 بجے اور شاہ حسین بھی مقررہ وقت شام 7 پر لاہور سے روانہ ہوئی ۔
تازہ ترین