• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم لہرانے کی تقریبا ت آج ہونگی

لاہور (جنرل رپورٹر ) ملک کے72ویں یوم آزادی پرآج کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کے لئے پنجاب حکومت کی ہدایت پر تمام سرکاری ونجی عمارتوں دفتر اور دیگر مقام سبز ہلالی پرچم لہرانے کی تقاریب ہوں گی اور اس موقع پر ملک کی سلامتی استحکام ’اور آزادی کشمیرکے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی اور کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی جائے گی ۔علاوہ ازیں یوم آزادی کے حوالے سے لاہور کے ہسپتالوں ، ریلوے اسٹیشن ، ریلوے ہیڈاکوٹر ز،ریلوے ڈی ایس آفس ، ڈی ایس ورکشاپ ڈویژن سمیت دیگر مقامات پرخوبصورت چراغاں کیا جائے گا اور قوم پرچم لہرایا جائے گا ۔اس حوالے سے سول سیکرٹریٹ سمیت پنجاب حکومت کے تمام دفاتر ریلوے کے تمام تنصیبات اور بعض ٹیچنگ ہستپالوں میں پرچم کشائی کی تقریب کی جائیں گی ۔
تازہ ترین