• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے سہارا بچوں کی دیکھ بال ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،چیف سیکرٹری

لاہور (نیوزرپورٹر)بے سہارا بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے اہلخانہ کے ہمراہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا دورہ کیا۔ انہوں نے بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے اور انکے ساتھ شفقت کا اظہار کیا۔ چیف سیکرٹری نے بے سہارا بچو ں کی دیکھ بھال، تعلیم و تربیت اور قیام و طعام کی سہولتوں کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ بے سہارا بچوں کی دیکھ بھال ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
تازہ ترین