• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2افردنے مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کونقصان پہنچایا

لاہور( وقائع نگار خصوصی )شاہی قلعہ لاہور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ جزوی طور پر توڑ دیا گیا ۔ گذشتہ روز منصوبہ کے تحت شاہی قلعہ میں داخل ہوئے۔ان میں سے ایک بظاہر کسی معذوری کا شکار تھا جبکہ دوسرا شخص اسے چلنے میں مدد دے رہا تھا۔دونوں افراد مبینہ طور پر مجسمے کی جانب ہی گئے اور لکڑی کے ڈنڈوں سے مجسمے پر وار کئے جس سے ایک بازو کو جزوی نقصان پہنچا ۔اس دوران وہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کے خلاف نعرے بھی لگاتے رہے۔تھوڑی دیر بعد سیکورٹی پر مامور افراد وہاں پہنچے اور دونوں افراد کو پکڑ لیا اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا۔
تازہ ترین