• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری صحت نے سروسزہسپتال کی ایمرجنسی کادورہ کیا

لاہور (جنرل رپورٹر)سیکرٹری صحت سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر مومن آغاز نے سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کا دورہ کیا ۔اس مو قع پر انکے ہمراہ پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز، ایم ایس ڈاکٹر سلیم چیمہ بھی موجود تھے۔ سیکرٹری صحت کو پروفیسر محمود ایاز نے سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریف کیا۔جس پر انہوں نے مریضوں سے علاج معالجہ کے حوالے سے دریافت کیامریضوں کی جانب سے علاج معالجہ پر اطمینان کا اظہارسیکرٹری صحت نے کہا کہ ایمرجنسی میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائےاورایمرجنسی میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے. سیکرٹری صحت مومن آغا اور پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز و دیگر عملے کو سراہا ۔
تازہ ترین