• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی کی قدر کرنے والی قومیں ہی کامیاب رہتی ہیں،ایم ڈی لیڈا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایم ڈی لیڈااسلم ترین نے کہا ہے کہ جو قومیں اپنی آزادی کی قدر کرتی ہیں وہ ہمیشہ کامیاب و کامران رہتی ہیں جشن آزادی 14 اگست لسبیلہ کی سب سے بڑی اور مرکزی تقریب کا انعقاد آج صبح ساڑھے آٹھ بجے لیڈا ہیڈ آفس کے لان میں ہو گا۔ یہ بات انہوں نے جنگ کو فون پر بتائی انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کا آغاز صبح ٹھیک آٹھ بجکر پچپن منٹ پر پرچم کشائی اور قومی ترانے سےہو گا ایف سی اور پولیس کا چاک و چوبند دستہ سلامی دے گا اور قومی ترانے کےساتھ ہی جشن آزادی کا آغاز ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کی خصوصی ہدایت پر تقریب کے اختتام پر یوم آزادی اور مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی تسلط کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے ایک بہت بڑی ریلی نکالی جائے گی۔ جو ہائیٹ سے شروع ہو کر حب چوکی کی مرکزی شاہراہ سے ہوتی ہوئی باب بلوچستان تک جائے گی۔ریلی میں لیڈا ، ضلعی انتظامیہ ، پولیس ، ایف سی ، سول سوسائٹی ، طلباء اور عوام کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ۔  
تازہ ترین