• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیموں کو کھالیں جمع کرنے نہیں دی گئیں:کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر)زیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے بہترین عملی انتظامات کرنے بارے انتظامیہ متحرک رہی،کمشنر افتخار علی سہو نے صفائی انسپکشن کیلئے عید کے دونوں روز ہنگامی دورے کئے،انہوں نےویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے شہر میں فعال سیکٹر کیمپس کا بھی دورہ کیا اور شہر میں صفائی کی صورتحال بارے بریفنگ لی.کمشنر نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی آپریشن تسلی بخش رہا، کسی کالعدم تنظیم کو کھالیں جمع کرنے نہیں دیں گئی،انہوں نے شہریوں کا بھی صفائی مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دینے اور کمپنی اور انتظامیہ کی جانب سے دیئے گئے شاپروں میں آلائشیں ڈالنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا بنانے کیلئے ہم سب کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگاعلاوہ ازیں کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن ٹیم نے واٹر ورکس روڈ اور اطراف میں کھالوں کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جبکہ سڑک کے اطراف میں جانوروں کے سری پائے جلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی. اس موقع پر متعدد تندور اور انگیٹھیاں قبضے میں لے لیں۔
تازہ ترین