• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدکے روز منچلوں کی جانب سے ون ویلنگ کا خونی کھیل جا ری رہا

ملتان(سٹاف رپو رٹر)ٹریفک پولیس کی سختی کے دعوے کھو کھلے ثابت ہو ئے ،عیدکے روز منچلوں کی جانب سے ون ویلنگ کا خونی کھیل جا ری رہا ،منچلوں نے مختلف چوکوں پر کرتب دکھا ئے جبکہ این ایل سی بائی پاس ہزاروں کی شرطیں لگا کر ریسیں بھی لگائی جاتی رہیں ،منچلوں کے ایکیسڈنٹ بھی ہو ئے مگر کوئی جانی نقصان نہ ہوا ،ٹریفک پولیس نے چند لڑکوں پر مقدمے درج کر کے کاغذی کا رروائی پو ری کی،ٹریفک پولیس نے جن ون ویلروں کو قابو کیا ان میں عبداللہ،آصف،علی عباس،ابوبکر،فہیم ،شامل ہیں جن پر مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے ۔
تازہ ترین