• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا کی کارکردگی ناقص ،کئی علاقوں میں سیوریج کا پانی ٹھاٹھیں مارتا رہا

ملتان (سٹاف رپورٹر) عید پر واسا کی مجموعی کارکردگی انتہائی ناقص رہی شہر کے بیشتر علاقوں میں سیوریج کا پانی ٹھاٹھیں مارتا رہا اور انتظامیہ شہریوں کو تسلی دیتے رہی ، جس سے شہریوں کو عید کی نماز کیلئے مساجدجا نے میں دشواری کاسامنا کرنا پڑا ،عیدکے روز حسن آباد گلی نمبر 14 ریت والے گڑھے کے قریب سیوریج لائن پر کراؤن فیلئیر کے 2 واقعات رونما ہونے کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم موقع پر پہنچ گئے ،انہوں نے فوری ہنگامی حالت نافذ کر دی،دریں اثنا،نواب پور روڈ، وحدت کالونی، چونگی نمبر 5، سلطان آباد پل براراں، زکریا ٹاؤن، الجنت ہومز، نانڈلہ چوک، دیوان کا باغ، مہریہ کالونی، نقشبند کالونی سیوریج ساؤتھ ڈویژن میں سورج کنڈ روڈ، سنٹرل جیل چوک،پیر کالونی، چاہ غلام محمد والا، محلہ چوڑی گر، مدینہ کالونی، پل شیدی لال، سگو چوک، اسلام نگر، ٹیپو سلطان کالونی بیرون پاک، شاہین مارکیٹ،فرید آباد، شاہ خرم چوک، سیوریج سنٹرل ڈویژن کی طرف سے رائٹرز کالونی، مسلم ٹاؤن، گلی حاجی بوٹے والی، زیڈ بلاک نیو ملتان،گلبرگ کالونی، محمد پورہ، آئی بلاک شاہ رکن عالم کالونی، عرفات کالونی، لوہار کالونی، مسلم کالونی، شریف پورہ، بلال نگر، ثمن آباد، بدھلہ روڈ، لاثانی کالونی، نگین آباد، گلشن فیض میں العرفات کالونی محلہ چاہ ڈھال والا میں ڈیڑھ ماہ سے سیوریج مسائل حل نہیں ہو سکے اور اہل علاقہ عید پر بھی سیوریج کے پانی میں گھرے رہے پورا علاقہ جوہڑ کا منظر پیش کررہا ہے اہل علاقہ نے واسا انتظامیہ کیخلاف شدیداحتجاج کیا ہے۔
تازہ ترین