• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی ٔکشمیرکاسفر72 سال نہیں5سو سال پر محیط ہے،راجہ فاروق حیدر


ویزر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرنے کہا ہے کہ آزادی کشمیرکاسفر72 سال نہیں5سو سال پر محیط ہے، 1989 سے اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری جان قربان کرچکے۔

قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ 1932 میں کشمیریوں کا قتل عام کیا گیا، سروں کی قیمت مقرر کی گئی، کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کاسلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ 8 سال کی بچی سے زیادتی کی گئی، اس کے ہاتھ اور پاؤں توڑ دیے گئے،تمام کشمیری آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

تازہ ترین