• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر سفارت خانہ پاکستان برسلز میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں بیلجئیم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر قائم مقام سفیر کی خدمات انجام دینے والے نعمان بشیر بھٹی نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم لہرانے کا فریضہ سر انجام دیا۔

مظہر اقبال کی تلاوت اور ایچ او سی گیان چند کی نظامت کے ساتھ شروع ہونے والی تقریب میں صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے ۔نعمان بھٹی نے صدر پاکستان جبکہ پریس منسٹر سیدہ سلطانہ رضوی نے وزیر اعظم کا پیغام پڑھا۔ ان پیغامات میں اپنے یوم آزادی کو یوم شکر اور اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا پیغام دیا گیا تھا۔

بعد ازاں ایک کمیونٹی ممبر اور انگریزی کی استاد روبینہ کوثر نے اپنی انگریزی نظم کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کی عکاسی کی جبکہ چھوٹی بچی ماہم سہیل نے بھی انتہائی جذباتی انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پرچم کشائی کی اس تقریب میں لئیج نامی شہر سے رانا جاوید کوثر کی قیادت میں ایک بڑے قافلے نے شرکت کی۔ اس موقع پر جشن آزادی کی مناسبت سے ہونے والے مقابلوں میں شریک بچوں میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

سابق اولمپئین رانا آصف، حاجی وسیم اختر، علی رضا سید، خالد محمود، چوہدری نصیر، پر ویز ملک، شکیل گوہر، حبیب بینک سے ظفر اقبال، مہر علی صفدر اور دیگر سیاسی اور سماجی رہنمائوں نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔

تازہ ترین