• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ پاکستان اور یومِ یکجہتی کشمیر پر آرمی چیف کا بڑا بیان


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یومِ پاکستان اور یومِ یکجہتی کشمیر پر کہا ہے کہ نہ ہی 1947میں کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل کر سکا اور نہ ہی موجودہ غیر قانونی اقدام یا مستقبل میں کوئی اس کی حیثیت تبدیل کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت کے غاصبانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر پر کسی قِسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔  ہم کشمیریوں پر بھارت کے جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں چاہے اس کی ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کر نی پڑے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان آرمی کو جموں و کشمیر کے تقدس کا بھرپور اَدراک ہے۔ پاک فوج کشمیر کاز کے لیے اپنی قومی ذمہ داری کو نبھانے کے لئے مکمل تیار ہے۔

تازہ ترین