• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز میں واقع بھارتی سفارت خانے کے سامنے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے کل بروز جمعرات احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

مظاہرے کا آغاز صبح 9.30 ہوگا جو ساڑھے گیارہ بجے تک جاری رہے گا۔

اس مظاہرے کا اہتمام پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے مشترکہ طور پر کیا ہے جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی تمام جماعتوں کی بھر پور نمائندگی ہوگی، منتظمین نے اس مظاہرے میں شرکت کیلئے بین الاقوامی انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں کو بھی مدعو کیا ہے۔

مظاہرے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے ظالمانہ اقدامات اور کشمیر کے مبحوس عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانا ہے۔

علاوہ ازیں سکھ کمیونٹی بھی کل ایک بجے یورپین پارلیمنٹ برسلز کے سامنے مظاہرہ کرے گی۔

اس مظاہرے کیلئے بھی پاکستانی اور کشمیری تنظیمیں تعاون کر رہی ہیں۔

تازہ ترین