• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی ملک میں بین الاقومی کرکٹ کی واپسی کے لیے پر امید


پاکستان کرکٹ بورڈ پر امید ہے کہ ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے، سری لنکا اور ایم سی سی کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان نے امید ظاہر کی ہے کہ ایم سی سی کی ٹیم مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کرے گی، سیکیورٹی کے چند امور طے پانے کے بعد ایم سی سی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایم سی سی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل تمام سیکورٹی معاملات پر وضاحت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایم سی سی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کیلئے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

وسیم خان نے کہا کہ سری لنکا کرکٹ کے ایک اعلی سیکیورٹی وفد نے کراچی اور لاہور میں پاکستان میں سیکیورٹی حالات کا جائزہ لیا امید ہے کہ اکتوبر میں سری لنکا کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

ستمبر اور اکتوبر میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے حکام بھی پاکستان آرہے ہیں،انہیں بھی پاکستان کے سیکیورٹی حالات پر بریف کیا جائے گا۔

ایک بیان میں وسیم خان نے کہا کہ ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت مثبت رہی، مائیک گیٹنگ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں شین وارن اور کمار سنگاکارا نے بھی شرکت کی تھی، ایم سی سی کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

وسیم خان نے کہا کہ ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کو پاکستان میں سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے باعث پیدا ہونے والے اثرات کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔

بریفنگ کے دوران پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔

ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کا 2 روزہ اجلاس 11 اور 12 اگست کو لندن میں ہوا تھا۔

تازہ ترین