• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ایل او سی پر بھارتی گولا باری اور فائرنگ پر احتجاج


دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گواروو آلھو والیاکو طلب کرکے کنٹرول لائن پر گزشتہ روز بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری پر احتجاج کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی طرف سے تتہ پانی سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس سے ایک شہری سرفراز احمد شہید ہوا ۔

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان نے 13 اگست کو ایل او سی پر شہری آبادیوں پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت 2017 سے مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

بھارتی فائرنگ اور گولا باری خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے، بھارت جنگ معاہدے کا احترام کرے۔

تازہ ترین