• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی طیارے گرانے والے نعمان علی کو ستارہ جرات، حسن صدیقی کیلئے تمغہ جرات

رواں برس 27فروری کو بھارتی جہاز گرانے والے پاکستانی پائلٹس ونگ کمانڈر علی خان کو ستارہ جرات اور اسکوارڈن لیڈر حسن محمود صدیقی کو تمغہ جرات سے نوازا گیا۔


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان اور یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کو مختلف آپریشنز، خصوصا پلواما واقعے کے بعد بھارتی جارحیت کو ہر محاذ پر شکست دینے پر اعزازات سے نوازا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 27فروری کو بھارتی جہاز گرانے والے پاکستانی پائلٹس ونگ کمانڈر نعمان علی خان کو ستارہ جرات جبکہ اسکوارڈن لیڈر حسن محمود صدیقی کو تمغہ جرات سے نواز گیا ہے،صدر مملکت کی طرف آئی ایس پی آر کے کرنل محمد شفیق ملک کو امتیازی سند عطا کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں مسلح افواج کو 23ہلال امتیاز ملٹری ، 112ستارہ امتیاز ملٹری، 137تمغہ امتیاز ملٹری، 94امتیازی اسناد اور 113چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی کارڈز بھی عطا کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اعزازات میں واحد ستارہ جرات اور 2تمغہ جرات پاک فضائیہ کے ہیروز کے حصے میں آئے، پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان علی خان اور اسکوارڈن لیڈر حسن محمود صدیقی نے 27 فروری کو 2 بھارتی جہاز مگ ٹونٹی ون اور سیخوئی ایس یو تھرٹی مار گرائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مگ ٹونٹی ون کا ملبہ پاکستان جبکہ سیخوئی ایس یو تھرٹی مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا۔

بھارت کے ساتھ حالیہ اسٹینڈ آف میں پاکستان نے فضا، سمندر اور لائن آف کنٹرول سمیت ہر شعبے میں دشمن کو نیچا دکھایا،پاکستان نے ذرائع ابلاغ کے شعبے میں بھی بھارت کو شکست دی۔

مسلح افواج کو عطا کیے گئے اعزازات میں 8ستارہ بسالت اور 88 تمغہ بسالت شامل ہیں۔

تازہ ترین