آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار19؍ربیع الاوّل 1441ھ 17؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اسلام آباد:پی ٹی آئی کی کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ریلی

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے یوم آزادی کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے راولپنڈی سے ڈی چوک اسلام آباد تک ریلی نکالی۔

تحریک انصاف کی ریلی سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے آج مظفرآباد میں پاکستان کا نکتہ نظر پیش کیا،پاکستانی قوم کا بچہ بچہ کل بھی کشمیر کے ساتھ تھا، آج بھی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی حکومت مسئلہ کشمیر پر اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی ۔

اسد عمر سمیت دیگر رہنماؤں نے کہا کہ بھارت کبھی بھی جبر و طاقت سے کشمیریوں کا جذبہ آزادی نہیں دبا سکتا۔

قومی خبریں سے مزید