• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا وقت آگیا


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا وقت آگیا، بھارت کا یوم آزادی آج آزاد کشمیر اور پاکستان میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فورسز کے ظلم و جبر کے خلاف ملک کے تمام شہروں، دیہاتوں، گلی محلوں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔

وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں سمیت تمام شہروں کی اہم عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا، عالمی برادری کو پیغام دیا جائے گا کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

واضح رہے کہ بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منانے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

تازہ ترین