• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نباتات پر تحقیق سے فصلوں کی پیدوار کوبہتر بنانے میں مدد ملے گی، پروفیسر احمد ضیاء

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹرمحمد اجمل خان انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن جامعہ کراچی کے زیراہتمام ڈاکٹرمحمد اجمل خان لیکچر“ گذشتہ روز کلیہ علوم کے کونسل روم میں منعقد ہوا۔حفرالبطین یونیورسٹی سعودیہ عرب سے آئے ہوئے سائنسدان پروفیسر احمد ضیاءنے لیکچر بعنوان: ”ریگستانی ماحول کے نباتات میں ضیائی تالیف کے عمل“ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ماحول میں پائے جانے والے نباتات پر تحقیق روایتی فصلوں کی پیدوار کو مزید بہتر بنانے میں کلیدی کردار اداکرسکتی ہے۔قدرتی طور پر صحرائی ماحول کو برداشت کرنے کی صلاحیت کی جانچ زرعی میدان میں ترقی میں سنگ میل ثابت ہوسکتی ہے جو موجودہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نبردآزماہونے کے لئے ناگزیر ہے۔اس موقع ڈاکٹرمحمد اجمل خان انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل ، سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین