• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹرز کا یوم آزادی پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ یوم آزادی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان کی نمائندگی کرکے ہمیشہ فخر محسوس ہوتا ہے۔جس طرح آج ہم پاکستان کی آزادی کا جشن منا رہے ہیں بہت جلد کشمیری بھی آزادی کا ایسا ہی جشن منائیں گے۔ بدھ کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں کشمیری بھائیوں کیلئے ہیں۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ آج آزادی کا نہیں ہمارے مستقبل کی آزادی کا دن ہے۔ جشن آزادی پر شاداب خان، شاہد خان آفریدی، شاہین شاہ آفریدی ،یاسر شاہ اور دیگر نے قوم کو مبارک باد دی ہے اور کشمیر سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین