• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناران اور سوات میں سیاحوں کی 2 گاڑیاں گہری کھائی میں جاگریں، 6 جاں بحق، 8 زخمی

بفہ،شنکیاری،سوات(نمائندگان جنگ)ناران اور سوات میں سیاحوں کی 2 گاڑیاں گہری کھائی میں جا گریں6جاں بحق8زخمی ہوگئے،مردان سے ملم جبہ جانے والے سیاحوں کی جیپ کولاکارین میں گہری کھائی میں گرنے سے ابراہیم اور احسان موقع پر جاں بحق ،8 افراد زخمی ہوگئے،کیوائی کے قریب سیاحوں کی کار گہری کھائی میں گرنے سے 4سیا ح جاں بحق ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق باجوڑ کے علاقے سے ہے ۔ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی لاشیں نکال کر بالاکوٹ ہسپتال منتقل کر دی گئیں بعد ازاں انہیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ باجوڑ سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی موٹرکار گزشتہ رات کی پچھلی پہر سیاحتی مقام ناراں جاتے ہوئے گھنول کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری، گاڑی میں سوار چار سیاح موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ھونے والوں میں اکرام ولد نامعلوم.حیات اللہ ولد محمد.شاکر ولد غلام، حبیب اللہ ولد وسیم ساکنان باجوڑ شامل ہیں۔علی الصبح مقامی لوگوں اور پولیس نے سخت مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے لاشوں کو گہری کھائی سے نکال کر قریبی ہسپتال بالاکوٹ پہنچایا لواحقین سے رابطہ کے بعد ایمبولیسز کے ذریعے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیں. حادثے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں مقامی امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کیلئے جائے حادثہ پر پہنچ گئے تھے ۔دریں اثناء سوات کی وادی ملم جبہ میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے مردان کے 2سیاح جاں بحق اور 8زخمی ہوئے ہیں،ایس ایچ او تھانہ ملم جبہ ناصر رفیق کے مطابق حادثہ رات گئے پیش آیا مردان سے ملم جبہ سیروتفریح کے لئے جانے والے سیاحوں کی گاڑی جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کولاکارین کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 2سیاح ڈرائیور ابراہیم اور احسان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر آٹھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تازہ ترین