کراچی(پ ر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان میں جمعرات کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کشمیری عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار ہے جس کا مقصد دنیا کے سامنے بھارت کے چہرے کو بے نقاب کرنا ہے انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ گھروں پر سیاہ پرچم لہرا کر کشمیری عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کریں انہوں نے اس موقع پر ملک میں ہر سطح پر اتحاد کی اپیل کی ہے۔