• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی حیدرآباد کا اردلی روم، ایک اہلکار جبری ریٹائر

حیدرآباد(بیورورپورٹ)ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز شیخ نے شکایات پر ایک اہلکار کو جبری ریٹائر ،3 اہلکاروں کے انکریمنٹ روکنے،ایک اہلکار کے ٹرانسفر،3 اہلکاروں کو دیئے گئے شوکاز نوٹس داخل دفتر اور 5 کانسٹیبلوں کی چھٹی کی درخواستیں منظورکرلی ہیں۔حیدرآباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس ایس پی حیدرآباد سرفرازنواز شیخ نے اپنے آفس میں اردلی روم منعقد کرکے پولیس افسران و جوانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شکایات پر ان سے باز پرس کی ،ان کا موقف سنا،اور ان کی درخواستوں پر احکامات دیئے۔14مختلف درخواستوں پر اردلی روم کے دوران ایس ایس پی حیدآباد نے کانسٹیبل شیخ اکرم کو جبری ریٹائرڈ کرنے کا حکم دیا جبکہ شکایات پرہیڈ کانسٹیبل فیض محمد ،ہیڈ محرر شاہ پسند اورکانسٹیبل محسن خان کی 60 یوم چھٹی کے ساتھ 1 سال کا انکریمنٹ روکنے کا حکم دیا ۔ اس موقع پرکانسٹیبل محمد قادر کو Ex-Pakistan چھٹی،کانسٹیبل اعظم انصاری کی 30 یوم، کانسٹیبل انور کی 25 یوم اور کانسٹیبل محمد اسلم کی 7 یوم کی چھٹی کی درخواستوں کی منظوری بھی دی۔ جبکہ کانسٹیبل بارادی خان، محمد تھیبو اور منصور احمد کو دیئے گئے شوکاز نوٹس کو ان کے جوابات کے بعد داخل دفتر کرنے کا حکم دیا ۔ کانسٹیبل ندیم اکرم کا حیدرآباد سےکراچی ٹرانسفر کردیا اورکانسٹیبل عبدالحفیظ اور جنید علی کے ٹرانسفر کی درخواست مسترد کردی ۔

تازہ ترین