• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایک جانب شہر میں بجلی کی طویل بندش اور لوڈ شیڈنگ ہے دوسری جانب متعدد علاقوں میں دن کے اوقات میں اسٹریٹ لائٹس روشن ہیں۔ لطیف آباد نمبر 2,6 ‘ آٹو بھان روڈ و دیگر علاقوں میں دن کے اوقات میں بھی اسٹریٹ لائٹس روشن ہیں۔ لطیف آباد نمبر 2,7 ‘ آٹو بھان روڈ‘ اسٹیشن روڈ و دیگر علاقوں میں گذشتہ ایک ہفتے سے دن کے اوقات میں اسٹریٹ لائٹس روشن ہیں بعض علاقوں میں دن کے اوقات میں اسٹریٹ لائٹس روشن جبکہ رات کو بند کردی جاتی ہیں ۔

تازہ ترین