• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بند گھر سے تین دن پرانی، لا پتہ بچی کی لاش دریائے سندھ سے برآمد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)بند گھر سے تین دن پرانی لا پتہ بچی کی لاش دریائے سندھ سے برآمد کر لی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق مارکیٹ تھانے کی حدود خیر شاہ کا پڑ کے علاقے میں بند گھر سے 67 سالہ محمد عارف ولد عبدالعزیز کی تین روز پرانی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کرا ئے پراکیلا رہتا تھا قربانی کے جانوروں کی فروخت اور کھجور کا تاجر تھا اور ‘ گذشتہ تین دن سے گھر کے باہر تالا لگا ہوا تھا۔ عید کے روز گھر سے بدبو اٹھنے پر مالک مکان اظہر سومرو اور دیگر علاقہ مکینوں نے تالاہ توڑ کر گھر میں گھس کر دیکھا تو کمرے میں عارف کی لاش پڑی تھی جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کی۔ جہاں ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لاش کم سے کم تین دن پرانی ہے‘ مقتول کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں قاسم آباد تھانے کی حدود سحرش نگر کے علاقے سے 9 سالہ ذہنی معذور بچی راحیلہ بنت احسان چانڈیو عید کے روز گم ہوگئی تھی۔ ورثاءنے بچی کی تلاش میں ناکامی کے بعد اس کی گمشدگی کی رپورٹ نسیم نگر پولیس چوکی میں درج کرائی تھی۔ منگل کو عید کے دوسرے روز گمشدہ راحیلہ کی لاش گھر کے قریب دریائے سندھ سے برآمد ہوئی‘ ضروری کارروائی کے بعد پولیس نے لاش اس کے والد کے حوالے کردی ۔

تازہ ترین