• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف حیدرآباد کے سابق صدر علی ہنگورو کیخلا ف مقدمہ درج

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سائٹ تھانے میں تحریک انصاف حیدرآباد کے سابق صدر علی ہنگورو ودیگرکے خلاف مبینہ توڑ پھوڑ‘ گاڑیوں کو نقصان پہنچانے‘ مارپیٹ‘ دھمکیاں دینے اور بھتہ طلب کرنے کے الزام میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔سائٹ تھانے میں گلو بنانے والی فیکٹری کے ما لک کی جانب سے درج ر پورٹ میں کہاگیا تھا کہ اس نے کچھ روز قبل چند ملازمین کو ضرورت نہ ہونے پر برطرف کیاتھا جس پر 3اگست کو برطرف ملازمین علی ہنگورو کی قیادت میں مبینہ طور پر فیکٹری کے گیٹ پر پہنچے پہلے باہر کھڑی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی بعدازاں فیکٹری میں داخل ہوکر توڑپھوڑ کی‘پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین